چھچھوندر

لیٹیے گر آپ ننگے تخت پر
ریڑھ کی ہڈی کو ہوگا فائدہ
ایک مدت سے یہی ہے قاعدہ


لیکن اس یگ کا طریقہ اور ہے
بات زیر غور ہے
تخت پر لیٹیں تو آ جاتا ہے دست
اس لیے سب لوگ ڈھیلی چارپائی پر ہیں مست
سختیاں برداشت کر پاتے نہیں
جی نہیں پاتے ہیں
مر پاتے نہیں
زندگانی سانپ کے منہ کی چھچھوندر ہو گئی