چہروں کی بے چہرگی
جدھر نظریں اٹھاتا ہوں ادھر چہرے ہی چہرے ہیں
مگر ان سب میں اک بے چہرگی سی دیکھتا ہوں میں
کوئی صورت بنا کرتی ہے جس سے شکل انسانی
ہر اک چہرے کو اس خوبی سے عاری دیکھتا ہوں میں
لقب چہرے کا زیبا ہے انہیں کے واسطے یارو
جو احساسات اور جذبات کی تفسیر ہوتے ہیں
نہ مانو فیصلہ میرا خود اپنے ذہن سے پوچھو
کہیں اوراق سادہ بھی کبھی تصویر ہوتے ہیں