چہرے کی تب و تاب میں کوند لپکے

چہرے کی تب و تاب میں کوند لپکے
آنکھوں میں حسین رات پلکیں جھپکے
احساس کی انگلیاں جو چھو لیں ان کو
بھیگے ہوئے انفاس سے امرت ٹپکے