چہرے چاند ستاروں والے ہیرا پھیری کرتے ہیں
چہرے چاند ستاروں والے ہیرا پھیری کرتے ہیں
یہ پیکر مٹیاروں والے ہیرا پھیری کرتے ہیں
ان میں گھومیں راشی افسر یا اسمگلر پوڈر کے
اکثر لمبی کاروں والے ہیرا پھیری کرتے ہیں
خبروں میں اسکینڈل ہیں تصویروں میں عریانی ہے
یارو کچھ اخباروں والے ہیرا پھیری کرتے ہیں
ان پر پھول نچھاور کرنے والی جنتا کیا جانے
اکثر لیڈر ہاروں والے ہیرا پھیری کرتے ہیں
شاہدؔ صاحب کہلاتے ہیں مسٹر بھی مولانا بھی
حضرت دو کرداروں والے ہیرا پھیری کرتے ہیں