بجلی ہوگی اب جوتے کی نوک پر: بجلی پیدا کرنے والے جوتے

پاکستان میں آج کل تیل اور بجلی کے چرچے ہیں۔ ایک طرف بجلی کے نرخوں میں اضافہ کردیا گیا  تو دوسری طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھا دی گئی ہے۔ ستم بالا ستم یہ کہ پیٹرول کی قیمتیں پڑھنے سے غریب کی جیب مزید ہلکی کردی گئی ہے۔لوگ اب گاڑی اور موٹر سائیکل سے بائیسکل اور پیدل چلنے کی منصوبہ بند کررہے ہیں۔پاکستانیو ! آپ کے لیے خوش خبری ہے کہ پیدل چلنے سے ایک تو صحت میں بہتری آئے گی اور دوسرا آپ  موبائل چارجنگ کے لیے بجلی بھی پیدا کرسکتے ہیں۔

 یہ کیسی بات کررہے ہیں جناب !۔۔۔بھلا پیدل چلنے سے بھی بجلی پیدا ہوتی ہے؟ جی ہاں ! ہم پیش کرتے ہیں ایک ایسا جوتا جو ناصرف آپ کی "چال ڈھال" درست کرے گا، پاؤں کے لیے آرام دہ ہوگا بلکہ اس سے آپ اپنا موبائل فون بھی چارج کرسکتے ہیں۔۔۔یہ کیسے ممکن ہوگا چلیے آپ کو بتاتے ہیں۔

آپ نے چھوٹے بچوں کے ایسے جوتے تو ضرور دیکھ ہوں گے جن میں رنگ برنگی لائٹیں لگی ہوتی ہیں۔ جب بچہ قدم اٹھاتا ہے تو وہ لائٹیں چمکنے لگتی ہیں۔ اس تفریحی تصور کو اب ذرا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔  

تصور کریں کہ آپ کا اٹھنے والا ہرقدم آپ کے لئے بجلی پیداکررہاہے۔ مستقبل میں آپ کےجوتےکے تلوے میں ایک ننھاسابجلی گھرنصب ہوگاجوآپ کے لئے مسلسل بجلی پیدا کرتارہے گا۔ اس بجلی سے نہ صرف  آپ اپنے موبائل فون کو ری چارج کرسکیں گے بلکہ اگر مریض کے جسم میں کوئی ایسامصنوعی عضوپیوندکیاگیاہو، جس کے لئے توانائی کی ضرورت ہو، تواس کی توانائی کی یہ ضرورت بھی پوری کی جا سکے گی۔ 

                 مستقبل کے اس ننھے بجلی گھرکو”نینوجنریٹر“کا نام دیاگیاہے۔ یہ جنریٹر داب برقی مادوں(پیزو الیکٹرک مٹیریلز)کے ذریعے حرکی توانائی کو برقی توانائی میں تبدیل کرسکیں گے۔ اس مقصد کے لئے اب تک زنک آکسائیڈکوسب سے بہترین داب برقی اثر کا حامل دیکھاگیاہے۔

 زنک آکسائیڈکی تاریں، جو محض چندنینومیٹر پتلی ہوتی ہیں، ایک مکعب سینٹی

میٹرکے رقبے میں 200ملی واٹ کرنٹ پیداکرسکتی ہیں۔ فی الحال یہ آلات اتنے چھوٹے ہیں کہ یہ محض نینوواٹ پیمانے پرہی بجلی پیدا کرسکتے ہیں لیکن ماہرین پرامید ہیں کہ آئندہ چندسال میں ان آلات کے ذریعے ملی واٹ پیمانے پر بجلی پیدا کی جاسکے گی۔

آپ ایسے جوتے گھر پر بھی تیار کرسکتے ہیں۔۔۔

 

متعلقہ عنوانات