چندا ماموں
چندا ماموں گھر میں تمہارے ہم بھی اک دن آئیں گے
راکٹ میں آکاش کے اوپر سیر کو ہم بھی جائیں گے
پہلے تو ہم کہتے تھے کہ چندا ماموں دور کے
آ پکڑیں گے اک دن تم کو دیکھو نہ ہم کو گھور کے
دیکھیں گے ہم اوپر آ کر سچ مچ پریاں رہتی ہیں
جن پریوں کی روز کہانی دادی اماں کہتی ہیں
ننھے منے بچے بھی کیا چاند نگر میں رہتے ہیں
کرکٹ ٹینس کھیلتے ہیں کیا اسکولوں میں پڑھتے ہیں
بچوں کو کیا کھیل کھلونا کوئی وہاں مل جاتا ہے
لڑتے ہیں سب آپس میں یا پیار کا ان میں ناتا ہے
کھیت وہاں بھی ہوتے ہیں کیا باغ وہاں بھی ہوتے ہیں
گیت سناتی چڑیاں ہیں یا باتیں کرتے طوطے ہیں