چکمہ

خواب میں کل شب
میرا بڑھاپا
مجھ کو ڈھونڈ رہا تھا
اس سے پہلے کہ وہ مجھ کو آ لیتا
میں اس کو چکمہ دے کر
بچی کھچی جوانی کا دھوکا دے کر
اپنی قبر میں جا لیٹا