چچا کے ساتھ
ملتا نہیں مزاج چچی کا چچا کے ساتھ
جیسے چراغ باندھ دیا ہو ہوا کے ساتھ
دونوں کے بچے راہ کی دیوار بن گئے
شادی شدا کا عشق ہے شادی شدا کے ساتھ
مجھ کو جو روکتے تھے بہت تانک جھانک سے
وہ جا رہے ہیں اپنی نئی اہلیہ کے ساتھ
کھانے میں کوئی چیز بھی خالص نہیں رہی
جسموں میں دوڑتا ہے لہو ڈالڈا کے ساتھ
کل رات ہم نے لوٹ لیا تھا مشاعرہ
لہرا گئے فضا میں ٹماٹر ہوا کے ساتھ