چاندنی، تارے، ابر کے ٹکڑے

چاندنی، تارے، ابر کے ٹکڑے
ہائے کس قہر کی حسیں ہے رات
لیجئے وہ پھوار پڑنے لگی
آج کیوں ہوش میں نہیں ہے رات