چاچا نہرو کی محبت

پیار کا دل نے نغمہ سنایا
جب زباں پر ترا نام آیا

دل نے بے ساختہ یہ پکارا تو بھلانے کے قابل نہیں ہے
چاچا نہرو تمہاری محبت بھول جانے کے قابل نہیں ہے

ہم بھی پہنچیں گے ان منزلوں پر
جن کا رستہ بتایا ہے تم نے

ہاں تمہارا جو نقش قدم ہے وہ مٹانے کے قابل نہیں ہے
چاچا نہرو تمہاری محبت بھول جانے کے قابل نہیں ہے

روشنی پھر نہ ڈھونڈے ملے گی
چھائے گا سارے جگ میں اندھیرا

جو دیا تم نے روشن کیا ہے وہ بجھانے کے قابل نہیں ہے
چاچا نہرو تمہاری محبت بھول جانے کے قابل نہیں ہے

تم تھے امن و اماں کے پیمبر
ساری دنیا نے مانا ہے رہبر

آپ کی رہبری جو نہ مانے اس زمانے کے قابل نہیں ہے
چاچا نہرو تمہاری محبت بھول جانے کے قابل نہیں ہے