چاچا نہرو

چاچا نہرو کو پیارے تھے
ننھے بچے اور گلاب


پیارے چاچا نہرو تم کو
بچے کرتے ہیں آداب


پیار بھری مسکان تمہاری
یاد ہمیں جب آتی ہے


امرت جل کی برکھا ہوتی
دل کی کلی کھل جاتی ہے


اس دنیا کے ننھے بچے
کرتے ہیں سب تم کو پیار


پیارے چاچا نہرو تم نے
چھوڑ دیا کیوں یہ سنسار


تم کو بھارت دیس تھا پیارا
ہم بھی اس سے پیار کریں گے


تم نے غیروں کو اپنایا
ہم بھی سب سے پیار کریں گے


جیسا تم کرتے تھے ویسا
امن کا ہم پرچار کریں گے