بس ایک ہی بری عادت ہے ۔ صاحب !

فلمی اخبار کے ایڈیٹر مجاز سے انٹرویو لینے کے لئے مجاز کے ہوٹل پہنچ گئے ...انہوں نے مجاز سے ان کی پیدائش ، عمر،تعلیم اور شاعری وغیرہ کے متعلق کئی سوالات کرنے کے بعد دبی زبان میں پوچھا:
’’میں نے سنا ہے قبلہ،آپ شراب بہت زیادہ پیتے ہیں ۔ آخر اس کی کیا وجہ ہے ؟‘‘
’’کس نامعقول نے آپ سے یہ کہا کہ میں شراب پیتا ہوں۔‘‘ مجاز نے کہا۔
’’تو پھر آپ سگریٹ کثرت سے پیتے ہوں گے ؟‘‘
’’نہیں میں سگریٹ بھی نہیں پیتا ، شراب نوشی اور سگریٹ نوشی دونوں ہی بری عادتیں ہیں اور میں ایسی کسی بری عادت کا شکار نہیں ۔‘‘ مجاز نے جواب دیا ۔
ایڈیٹر نے سنجیدہ لہجہ میں پوچھا۔’’تو آپ میں کوئی بری عادت نہیں ہے ؟‘‘
مجازنے اتنی ہی سنجیدگی سے جواب دیا :
’’مجھ میں صرف ایک ہی بری عادت ہے ...کہ میں جھوٹ بہت بولتا ہوں۔‘‘