بلاوا پروین شاکر 07 ستمبر 2020 شیئر کریں میں نے ساری عمر کسی مندر میں قدم نہیں رکھا لیکن جب سے تیری دعا میں میرا نام شریک ہوا ہے تیرے ہونٹوں کی جنبش پر میرے اندر کی داسی کے اجلے تن میں گھنٹیاں بجتی رہتی ہیں!