بجھ گیا تیری محبت کا شرارہ تو کیا

بجھ گیا تیری محبت کا شرارہ تو کیا
ڈوبتے دیکھے ہیں گردوں کے ستارے میں نے
سرد ہوتے ہوئے دل برف کی قاشوں کی طرح
منجمد ہوتے ہوئے دیکھے ہیں دھارے میں نے