ایلان مسک کا اہم شخصیات کو بلو ٹک کے لیے آٹھ ڈالر کی ادائیگی کرنے کا اعلان
ایلان مسک ٹوئیٹر پر بلو ٹک اکاؤنٹ ادائیگی کی پالیسی کیوں لا رہے ہیں؟ اثرات کیا ہوں گے؟
ابھی ایک ہفتہ پورا نہیں ہوا دنیا کے امیر ترین آدمی ایلان مسک کو سماجی رابطے کی ایپ ٹوئیٹر سنبھالے ہوئے، بڑی بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ۔ ٹوئیٹر کی ایگزیکٹو باڈی کو فارغ کرنے کے بعد ایلان مسک کا ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آ رہا ہے۔ یہ فیصلہ ٹوئیٹر کی انتظامیہ سے متعلق نہیں بلکہ سارفین سے متعلق ہے۔
ایلان مسک نے اعلان کیا ہے کہ عوامی شخصیات جن کو ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر نیلے رنگ کے ٹک کا نشان دیا جاتا ہے، اب سے انہیں آٹھ ڈالر ماہوار ادائیگی کرنا ہوگی۔ یہ نیلا نشان یا بلو ٹک اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ ٹوئیٹر تصدیق کر رہا ہے کہ یہ اکاؤنٹ عوامی شخصیت کا ہی ہے، کوئی فیک یا جھوٹا اکاؤنٹ نہیں۔
بلو ٹک نشان رکھنے والے اکاؤنٹ کو کیا فوائد ہونگے؟
بلو ٹک اکاؤنٹ رکھنے والی شخصیات جب کسی کے ٹوئیٹ پر اب سے رپلائی کریں گی تو ان کا رپلائی دوسرے عام افراد سے اوپر دکھے گا۔ اس کے علاوہ بلو ٹک کے حامل سارفین ٹوئیٹر پر لمبی آڈیوز اور ویڈیوز بھی پوسٹ کر پائیں گے۔
آخر ایلان مسک ادائیگی کی پالیسی کیوں لا رہے؟
اس سوال کا جواب مسک نے خود ہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ٹوئیٹر کے لیے پیسہ کمانے کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔ چونکہ ٹوئیٹر اس ذریعے سے پیسے کما رہا ہوگا، لہٰذا ٹوئیٹر پر فیک اکاؤنٹس اور باٹس کو ختم کرنے سے ہونے والے مالیاتی نقصان سے بچا جا سکے گا۔
فیصلے کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟
اگر تو مسک یہ فیصلہ واقعی ہی فیک اکاؤنٹس ختم کرنے کے لیے لے رہے، تو یہ فیصلہ بہت ہی اچھا ہے۔ کیونکہ بلو ٹک پر آٹھ ڈالر زیادہ تر اہم عوامی شخصیات کے لیے کوئی بڑی بات نہیں۔ اوپر سے مسک نے یہ بھی کہا ہے کہ آٹھ ڈالر تمام ممالک کے لیے یکساں نہیں ہونگے۔ ادائیگی کی قیمت کا تعین سارفین کی قوت خرید دیکھ کر کیا جائے گا۔
یہ تو مسک کا فیصلہ ہے، لیکن عوام اس فیصلے سے خوش نظر نہیں آ رہی۔ الجزیرہ پر شائع شدہ خبر کے مطابق اس فیصلے سے قبل عوامی رائے لی گئی تو اسی فیصد سے زائد افراد نے کہا کہ وہ یہ قیمت ادا نہیں کریں گے۔ تاہم صرف دس فیصد سارفین نے کہا کہ وہ پانچ ڈالر کی ادائیگی کے لیے تیار ہیں۔
جب مسک کے فیصلے کی خبریں گرم ہوئی تھیں تو افواہ پھیلی تھی کی کہ شاید ٹوئیٹر بلو ٹک کے لیے بیس ڈالر ماہوار وصولے گا۔ لیکن یہ افواہیں تھیں جو مسک کے اعلان کے بعد دم توڑ گئیں۔ شاید عوام کا مسک کے اس فیصلے پر شدید ردعمل اسی افواہ کی وجہ سے تھا۔ کیونکہ آٹھ ڈالر ماہوار اہم عوامی شخصیات کے لیے اتنی بڑی بات تو نہیں۔ خیر ٹوئیٹر پر نئی نئی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ انہیں پڑھنے کے لیے ہم سے جڑے رہیں۔