بیتے ہوئے لمحوں کا اشارا لے کر نریش کمار شاد 07 ستمبر 2020 شیئر کریں بیتے ہوئے لمحوں کا اشارا لے کر رومان کا بہتا ہوا دھارا لے کر اتری ہے مرے ذہن میں پھر یاد تری مہتاب کی کرنوں کا سہارا لے کر