بھولے سے ہو گئی ہے اگرچہ یہ اس سے بات

بھولے سے ہو گئی ہے اگرچہ یہ اس سے بات
ایسی نہیں یہ بات جسے بھول جائیے
ہے کس بلا کا فوٹو گرافر ستم ظریف
میت سے کہہ رہا ہے ذرا مسکرائیے