بھول نہ جانا
وعدہ کیا تھا آپ نے مجھ سے
یک شنبہ کو کھیر پکے گی
آج ہے شنبہ یاد دلا دوں
ذہن میں تازہ بات رہے گی
پیاری امی بھول نہ جانا
وعدہ کیا تھا آپ نے مجھ سے
یک شنبہ کو پیسے ملیں گے
آج ہے شنبہ یاد دلا دوں
ورنہ پیسے کیسے ملیں گے
پیارے ابو بھول نہ جانا
وعدہ کیا تھا آپ نے مجھ سے
یک شنبہ کو سیر کریں گے
آج ہے شنبہ یاد دلا دوں
ورنہ کیسے یاد رکھیں گے
پیارے بھیا بھول نہ جانا
وعدہ کیا تھا آپ نے مجھ سے
یک شنبہ کو کام نہ دیں گی
آج ہے شنبہ یاد دلا دوں
پیاری باجی خوب ہنسے گی
پیاری باجی بھول نہ جانا