بے وقوف کی پہچان
ایک ناشر نے کتابوں کے نئے گاہک سے شوکت تھانوی کا تعارف کراتے ہوئے کہا۔’’آپ جس شخص کا ناول خرید رہے ہیں وہ یہی ذات شریف ہیں لیکن یہ چہرے سے جتنے بیوقوف معلوم ہوتے ہیں اتنے ہیں نہیں ۔‘‘ شوکت تھانوی نے فوراً کہا:
’’جناب مجھ میں اور میرے ناشر میں یہی بڑا فرق ہے ۔یہ جتنے بے وقوف ہیں چہرے سے معلوم نہیں ہوتے۔‘‘