کیا کسی کو اعتراض ہے؟
مولوی صاحب نکاح پڑھانے لگے تو حفظِ ما تقَدُّم کے تحت پہلے سوال کیا۔
"حاضرین میں سے کسی کو اس نکاح پر کوئی اعتراض تو نہیں؟؟؟"
ایک مرد کی دبی دبی ، مری مری ، سہمی سی آواز آئی،
"جی مجھے اعتراض ہے۔"
مولوی صاحب تیز آواز میں ڈانٹتے ہوئے بولے
"خاموش ، بد تمیز، تم تو دولھے ہو!!!"