بے بسی وسیم بریلوی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں وقت کے تیز گام دریا میں تو کسی موج کی طرح ابھری آنکھوں آنکھوں میں ہو گئی اوجھل اور میں ایک بلبلے کی طرح اسی دریا کے اک کنارے پر نرکلوں کے مہیب جھاوے میں ایسا الجھا کہ یہ بھی بھول گیا بلبلے کی بساط ہی کیا تھی