خوب صورت زندگی

سردیوں کے موسم کا مقابلہ کیجیے ادرک کے حلوے کی مدد سے

ادرک

حکیم عارف عبداللہ صاحب خوبصورت تحریر کے حامل اہل قلم ہیں اور صاحبِ حکمت ہونا تو ان کے نام ہی سے ظاہر ہوتا ہے۔ حکمت کے تمام اسرار و رموز سے آگاہ ہیں اور بحیثیت ایک کامیاب معالج اور ماہرِ غذائیت (nutritionist) خاصی شہرت اور مقبولیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

اپنی قوم سے جھوٹ بولنے اور اپنوں کو گم راہ کرنے کی کیا سزا ہونی چاہیے

جھوٹ

علامہ ابن قیم فقہ حنبلی کے بڑے ائمہ میں سے ایک ہیں ۔ آپ امام ابن تیمیہ کے شاگرد تھے اور شیخ الاسلام کے ساتھ انھوں نے اپنی زندگی کے چھبیس برس گزارے۔ آپ کی تصانیف کی تعداد ساٹھ سے زائد ہے ، اور مفتاح دار السعادۃ بھی ان میں سے ایک تحریر ہے۔

مزید پڑھیے

عزت انسان کے کردار اور قابلیتوں کی یا اس کے لباس کی؟

ظاہر اور باطن

  انسان بے شک خود کسی قابل نہ ہو ،  لیکن  اس  کے پاس پیسہ ہو،  چاہے وہ خود  دو ٹکے  کا بهی نا ہو ، دنیا اسے جھک کر سلام کرے گی ۔ یہی عزت کا معیار ہے ہمارے معاشرے کا۔  انٹر میڈیٹ میں آپ سب  نےمنشی پریم چند کا افسانہ ، "ادیب کی عزت" تو پڑھ ہی رکھا ہو گا۔

مزید پڑھیے

مٹی کے برتنوں میں کھانا پکانے سے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں؟

مٹی کے برتن

مٹی کے برتن میں کھانا پکانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ  اُن میں کھانا ہلکی آنچ پر پکتا ہے۔جس سے کھانے کے اندر موجود قُدرتی تیل جلتا نہیں ہے، اور نمی کے ساتھ کھانے میں شامل ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کھانے میں گھی اور تیل کا استعمال کم کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیے

زندگی کی دوڑ میں اتنا تیز نہیں چلنا چاہیےکہ کسی کو اینٹ مار کر گاڑی روکنی پڑے

 ہمارا خالق  کبھی ہمارےکانوں میں سرگوشیاں کرتاہےاور کبھی ہمارےدل سےباتیں کرتاہے۔ جب ہم اس کی بات سننےسےانکار کردیتےہیں تو وہ کبھی کبھار ہماری طرف اینٹ بھی اچھال دیتا ہے ۔ اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم سرگوشی کی زبان سنیں گے یا اینٹ کی۔

مزید پڑھیے

بیشتر فیس بک گروپس : علم کا منبع یا غلاظتوں کے انبار؟

فیس بک

ایڈمن صاحب ، جس کا اصل کام ہی مداری والا ہے، ان گاؤں دیہاتوں کی انڈر میٹرک ثمینہ، روزینہ، شبانہ کو خود اعتمادی سے بھرپور آواز میں ممتاز مفتی کے اقوال زریں دکھا کر متوجہ کرتا ہے۔ " عورت ایک شجر سایہ دار ہے۔ مرد کلہاڑی ہاتھوں میں تھام کر اس شجر کو کاٹ لینے کے درپے ہے۔ " روزینہ، شبانہ، ثمینہ اور سونیا کو اپنے اپنے شوہر ظالم لگنے لگتے ہیں اور ایڈمن کو توجہ سے سننے لگ جاتی ہیں۔

مزید پڑھیے

کیا ہر ایک کو ایک جیسی لاٹھی سے ہر وقت ہانکا جا سکتا ہے؟

انداز تکلم

جب تک کسی شخص کو  اس لہجے اور اس انداز میں بات نہ سمجھائی جائے کہ جس لہجے اور انداز پر اس کا ذہن اسے کہے کہ اب سمجھے بنا چارہ نہیں ، تب تک وہ بات سمجھتا ہی نہیں۔  لہٰذا زندگی کے جس مرحلے پر آپ  کو  شک پڑے کہ آپ اپنے  مخاطب کو سمجھانے کی کوشش اس زبان اور لب و لہجہ میں کر رہے ہیں ، جس کا اس پر کوئی اثر نہیں ہونے والا تو سمجھ لیجیے کہ یہ وقت  اب گفتگو اور اندازِ گفتگو بدلنے کا ہے ، یا کوئی اور حربہ آزمانے کا ہے ۔ پھر چاہے آپ کا مخاطب کوئی  جان پہچان والا ہو ، اجنبی ہو یا خود حاکمِ وقت ،

مزید پڑھیے

سردیوں کے استقبال اور اہتمام کا حق یہ ہے کہ موسم سرما کے پھلوں سے دوستی کی جائے

سردی کے پھل

 جس طرح ہر چیز کے فائدے بھی ہوتے ہیں اس طرح نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ وٹامن سی کو بھی اعتدال میں رہ کراستعمال کرنا چاہیے۔ ماہرین عموما ایک دن میں 75 سے 90 ملی گرام وٹامن سی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اعتدال ہی میں ہماری بھلائی ہے۔ اورغذائیت اور غذا  کے سلسلے  میں اعتدال ہی  کا دوسرا نام پورشن کنٹرول ہے۔

مزید پڑھیے

گھر بیٹھے بہترین ، مفید ورزش کیسے کی جا سکتی ہے؟

ورزش

اگر آپ نے یوگا سیکھا ہے تو یہ آپ کی جسمانی، ذہنی اور روحانی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے بہترین اورمکمل ورک آ وٓ ٹ ہے۔ لہٰذا آپ یوگا کے مختلف آ سن اختیار کرکے اپنی قوت، اسٹیمنا، لچک اور جسمانی خوبصورتی میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیے
صفحہ 16 سے 21