بے زاری کی آخری ساعت

جب پہاڑ ڈھے جائیں گے
اپنے ہی بوجھ سے


سمندر ڈوب جائیں گے
اپنی ہی گہرائی میں


سورج جل جائیں گے
اپنی ہی آگ میں


تو ایک آدمی
دیکھ رہا ہوگا یہ منظر
بے زاری کے ساتھ