بے غلمان کی جنت
گرمی کے موسم میں کوئی نو عمر ادیب عبدالمجید سالک سے ملنے آئے ۔ سالک صاحب کے کمرے میں بجلی کا پنکھا چل رہا تھا جس کی بھینی بھینی خوشبو پھیل رہی تھی اور ہر چیز قرینے سے نفاست سے رکھی ہوئی تھی ۔ وہ ادیب کمرے کی شاداب فضا سے متاثر ہوکر کہنے لگا۔
’’سالک صاحب !آپ نے تو اپنے کمرے کو بالکل جنت بنا رکھا ہے۔‘‘
سالک صاحب نے فوراً جواب دیا۔
’’نہیں صاحب!آپ کے آنے سے پہلے اس جنت میں غلمان کی کمی تھی۔‘‘