بے بادہ بھی غم سے دور ہو جاتا ہوں

بے بادہ بھی غم سے دور ہو جاتا ہوں
خود حاصل صد سرور ہو جاتا ہوں
مطلب تو ہے چور چور ہو جانے سے
تھک کر بھی تو چور چور ہو جاتا ہوں