بیاں اپنی حقیقت کر رہا ہوں عباس تابش 07 ستمبر 2020 شیئر کریں بیاں اپنی حقیقت کر رہا ہوں وہ کہتے ہیں شکایت کر رہا ہوں کبھی ان سے کہی تھی بات کوئی مگر اب تک وضاحت کر رہا ہوں بلا مقصد نہیں یہ دیکھنا بھی کسی کو خوب صورت کر رہا ہوں