بتاؤ ہاتھ میں الفت کا جام کس کا تھا

بتاؤ ہاتھ میں الفت کا جام کس کا تھا
تمہارے راج بھون میں قیام کس کا تھا


بھگا کے تم نہیں لائے تھے گر رقیبن کو
تو پھر پولیس کے رجسٹر پہ نام کس کا تھا


تمہیں نوازا ہے سب میرے میکے والوں نے
تمہارے گھر میں یہ سب تام جھام کس کا تھا


جسے بزار سے دلوا کے لائے ہو ٹافی
میں جانتی ہوں وہ صورت حرام کس کا تھا


میں اپنے ان سے مخاطب ہوں اور کس سے نہیں
مشاعرے میں پڑھا جو کلام کس کا تھا


نکل کے آئی ہو جس گھر سے آج اے سجنیؔ
بتاؤ صاف وہ بیت حرام کس کا تھا