برسات کی چھا گئیں گھٹائیں ساقی

برسات کی چھا گئیں گھٹائیں ساقی
مے خانہ بہ دوش ہیں ہوائیں ساقی
ہر ذرہ سرور کی بنا ہے تصویر
آ ہم بھی ذرا پئیں پلائیں ساقی