بنا ہوا ہے ہمارا کسی بہانے سے رانا عامر لیاقت 07 ستمبر 2020 شیئر کریں بنا ہوا ہے ہمارا کسی بہانے سے بچھڑ نہ جائے کہیں دوست آزمانے سے گلے لگا کے مجھے پوچھ مسئلہ کیا ہے میں ڈر رہا ہوں تجھے حال دل سنانے سے کوئی ہنر کوئی قسمت نہیں چلی بھائی! بنے ہیں کام مرے ہاں میں ہاں ملانے سے