بن باسیوں میں جلوۂ گلشن لے کر

بن باسیوں میں جلوۂ گلشن لے کر
تاریکیوں میں شعلہ ایمن لے کر
وہ ہنستی ہوئی روپ کی دیوی آئی
کانٹوں میں کھلے پھول سا جوبن لے کر