بدلاؤ

بجا ہے کہ
بارشوں سے پہلے بھی
اداس تھا جنگل
اور اب بھی ہے
جب ہو چکی ہے
بارش
لگتا ہے
ٹھہر گیا ہے
موسم اندر کا
ہو گئی ہے
جامد
سماعت اور بصارت


دیکھتے سنتے ہوئے بھی جو
نظر آتا نہیں ہے
بدلاؤ