بچوں کا پیغام وطن کے نام

ہم صلح و مروت کا جب ہاتھ بڑھا دیں گے
اک عمر کے روٹھوں کو آپس میں ملا دیں گے
ملا و برہمن اب مایوس نہ ہوں ہرگز
ہم مسجد و مندر کے جھگڑوں کو چکا دیں گے
کیوں دکھ ہو غریبوں کو ہم کس لئے ہیں آخر
جو ان کو ستائیں گے ہم ان کو مٹائیں گے
آپس کی عداوت سے ہر ڈوبتی کشتی کو
احسان و مروت سے ہم پار لگا دیں گے
پھر غیر نہ سمجھیں گے اک دوسرے کو انساں
جب ان کو محبت کا آئینہ دکھا دیں گے
مذہب ہو کوئی لیکن ہے ہند وطن اپنا
ہم زیبؔ وطن کی ہر بگڑی کو بنا دیں گے