بادباں شخص پھر پکارے تجھے

بادباں شخص پھر پکارے تجھے
کشتیوں سے بندھے کنارے تجھے


ایک عرصے سے گھر سے باہر شخص
کیا بتائے گا گھر کے بارے تجھے


کس کی جرأت تھی ورنہ فتح کرے
اپنی مرضی سے ہم ہیں ہارے تجھے


تو ہے مشروط اس محبت میں
ناز اٹھانے ہیں اب ہمارے تجھے