کوچے سے نکلواتے ہو عبث ہم ایسے وطن آواروں کو
کوچے سے نکلواتے ہو عبث ہم ایسے وطن آواروں کو رہنے دو پڑے ہیں ایک طرف دکھ دیتے ہو کیوں بے چاروں کو روگی جو تمہارے عشق کے ہیں جیتے ہیں تمہاری آس پہ وہ دو چار دنوں پہ خدا کے لیے دیکھا تو کرو بیماروں کو ہم شکل کسی مژگاں کے جو تھے تو دل میں ہمارے چبھنا تھا افسوس کہ اے صحرائے جنوں ...