ضیا ضمیر کے تمام مواد

32 غزل (Ghazal)

    روح پہ کیا کیا ضرب لگے ہیں جسم کی کھینچا تانی میں

    روح پہ کیا کیا ضرب لگے ہیں جسم کی کھینچا تانی میں عشق کا حاصل دیکھ رہے ہیں ہم دونوں حیرانی میں ایک مرا آئینہ خانہ ایک تمہارے جسم کی لو خوف زدہ دل سوچ رہا ہے آگ لگے کب پانی میں ہم کو کیا معلوم تھا اس نے کیا کیا چھپا کے رکھا تھا ہم نے دوپٹہ کھینچ لیا تھا شانے سے نادانی میں پیسے دے ...

    مزید پڑھیے

    مانا کہ یہاں اپنی شناسائی بھی کم ہے

    مانا کہ یہاں اپنی شناسائی بھی کم ہے پر تیرے یہاں رسم پزیرائی بھی کم ہے ہاں تازہ گناہوں کے لیے دل بھی ہے بیتاب اور پچھلے گناہوں کی سزا پائی بھی کم ہے کچھ کار جہاں جاں کو زیادہ بھی لگے ہیں کچھ اب کے برس یاد تری آئی بھی کم ہے کچھ غم بھی میسر ہمیں اب کے ہیں زیادہ کچھ یہ کہ مسیحا کی ...

    مزید پڑھیے

    آخرش کر لیا قبول ہمیں

    آخرش کر لیا قبول ہمیں اس نے بھیجے ہیں لال پھول ہمیں ایک لڑکی کا خواب ہیں ہم بھی کوئی سمجھے نہیں فضول ہمیں اس قدر یاد کر رہے ہو تم یعنی جاؤ گے تم بھی بھول ہمیں ہم ہیں خوشبو ہوا کے دوش پہ ہیں جلد کر لیجیے وصول ہمیں مختصر کیجئے کہانی کو آپ تو دے رہے ہیں طول ہمیں راہ تیری نہیں ...

    مزید پڑھیے

    غم کا دریا سوکھ نہ جائے اس کی روانی کم نہ پڑے

    غم کا دریا سوکھ نہ جائے اس کی روانی کم نہ پڑے خون جگر بھی شامل کر لوں آنکھ میں پانی کم نہ پڑے اس کے بدن کی خوشبو کا کچھ توڑ نکالو آج کی رات اور کوئی خوشبو لے آؤ رات کی رانی کم نہ پڑے سال‌‌ دو سال کی بات نہیں ہے عمر بہت درکار ہے ہاں سوچ رہا ہوں عشق کی خاطر عہد جوانی کم پڑے آئینے کا ...

    مزید پڑھیے

    اتنی شدت سے گلے مجھ کو لگایا ہوا ہے

    اتنی شدت سے گلے مجھ کو لگایا ہوا ہے ایسا لگتا ہے کہ وقت آخری آیا ہوا ہے کیوں نہ اس بات پہ ہو جائیں یہ آنکھیں پاگل نیند بھی اتری ہوئی خواب بھی آیا ہوا ہے اب کے ہولی پہ لگا رنگ اترتا ہی نہیں کس نے اس بار ہمیں رنگ لگایا ہوا ہے سوچتا ہوں کہ اسے خود کو میں انعام کروں ایک لڑکی نے ترا ...

    مزید پڑھیے

تمام

2 نظم (Nazm)

    اک بوڑھا

    اک بوڑھا بستر مرگ پہ ہے بیمار بدن لاچار بدن سانسیں بھی کچھ بوجھل سی ہیں اور آنکھیں بھی جل تھل سی ہیں ایسا بھی نہیں تنہا ہے وہ پانی ہے مگر پیاسا ہے وہ گھر میں بہوویں بیٹے بھی ہیں ہیں پوتیاں بھی پوتے بھی ہیں لیکن کوئی پاس نہیں آتا سب جھانکتے ہیں چلے جاتے ہیں جیسے یہ اس کا گھر ہی ...

    مزید پڑھیے

    ماں کا ہونا

    گھٹنوں کی پیڑا میں جاگ کے سونے والی ماں انسلن کی گولی سے خوش ہونے والی ماں سلوٹی ہاتھوں سے کپڑوں کو دھونے والی ماں پاپا کی اک ڈانٹ سے گھٹ کر رونے والی ماں بچوں سے چھپ چھپ کر رونا کیسا ہوتا ہے ماں ہو تم اور ماں کا ہونا ایسا ہوتا ہے پاپا کی انٹلیجنسی تم پر بھاری ہے لیکن تم نے پریم ...

    مزید پڑھیے