شعر آشوب
تجھ میں اے ہندوستاں کچھ آج کل حد سے سوا چار سو پھیلی ہوئی ہے شاعری کی اک وبا اس مرض میں اب تو اسی فیصدی ہیں مبتلا مستند شاعر ہے جس نے اک تخلص رکھ لیا شاعری گو عہد ماضی میں تھی پایان علوم اب تخلص میں سمٹ کر آ گئی جان علوم اے عجائب خانۂ ہستی کی جنس بے بہا عہد موجودہ کے شاعر واہ کیا ...