میکنک شاعر
بیٹھے بیٹھے دل میں اک شاعر کے آیا یہ خیال شاعری سے بڑھ کے بھی دنیا کو دکھلائے کمال روشنی میں ''شمس'' کی ڈھونڈا تو سانچہ مل گیا اتفاقاً اس کو اک موٹر کا ڈھانچہ مل گیا ٹیوب ٹائر برسٹ اور انجن کی حالت تھی خراب بجتے تھے مڈگارڈ جیسے بجتے ہیں چنگ و رباب کچھ کلچ میں تھی خرابی اور ٹوٹے تھے ...