میں اور زمین
الّف آغاز ہے اور الّف ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ زبان کے اتھاہ ذخیرے سے وہ پہلا اور رخشاں حرف چننا جو قرن ہا قرن چمکتا رہے، کوئی آسان بات نہیں اور مبرا ہے شک سے یہ حقیقت کہ تنہا انسان کے ہر نطق کا کل حاصل پہلا اور رخشاں حرف ہے۔ ہر خواب اور ہر ستیہ اور ہر قوتیہ اور ہر اصولیہ اور ہر کہانی ...