بھائی طلعت تم بھی عجیب گدھا ہے
ارد شیر کاوس جی پاکستان کے معروف قلم کار اور زرتشتی مذہب سے وابستہ سینیئر صحافی تھے۔ ان کے کالمز مستقل طور پر قومی انگریزی اخبار ، ڈان میں چھپتے رہے ، جبکہ ان کے اردو کالمز "خاص مضمون" کے عنوان سے شائع ہوا کرتے تھے۔ اردو زبان میں ان کی تحریر تو بہت عمدہ اور شُستہ تھی ، مگر اپنے گجراتی اور پارسی پس منظر کے باعث ان کی گفتگو اور بول چال کا انداز سب سے الگ تھا۔ ان کا 2012 میں انتقال ہوا۔