زاہد امروز کے تمام مواد

16 نظم (Nazm)

    ہم اضافی مٹی سے بنے

    روشنی قتل ہوئی تو جسم خالی ہو گئے زندگی کا غبار ہی ہمارا حاصل ہے ہم نے پرائے گھروں کی راج گیری کی اور اپنی چھت کے خواب دیکھے ہمیں کب معلوم تھا سوئی دکانوں کی سیڑھیاں ہمارا تکیہ ہیں ہمارے نام اضافی مٹی پر لکھے گئے اور ہم فقط لوگوں کو دہراتے رہے ہم بے احتیاط لمحوں کا قصاص نہیں ...

    مزید پڑھیے

    تم جا چکی ہو

    میرا دل دیر تک سوئے ہوئے منہ کی باس تھا جہاں تم خود رو پھول بن کر کھل اٹھی تھیں تمہارا منور وجود میری تاریک روح میں سرما کی دھوپ بنا تمہاری آنکھوں کی نمی سے کئی بہاروں نے خمار پیا جوتوں سے گری مٹی سے بنے میرے ہاتھ تمہاری تراشیدہ گولائیوں سے مل کر جنت کی جھیل بن گئے تمہارے سینے سے ...

    مزید پڑھیے

    زخمی خوابوں کی تیسری دنیا

    صدر مملکت نے اپنی دولت کو ضرب لگائی اور پرائے ملک میں ایک قبر کرائے پر لے لی تاکہ اس کی لاش محفوظ رہے روشنی نے دنیا کا سفر کیا مگر کسی عدالت میں انصاف نہ ملا کہ اندھے ترازو نے تو کبھی آنکھیں ہی نہیں کھولیں دیواریں تمام رات جاگتی رہیں سامان پڑا رہا لیکن گھروں سے لڑکیاں چرا لی ...

    مزید پڑھیے

    ادھوری موت کا کرب

    اس نے مجھ سے محبت کی میں نے اسے اپنا سینہ چھونے کو کہا اس نے میرا دل چوم کر مجھے امر کر دیا میں نے اس سے محبت کی اس نے مجھے دل چومنے کو کہا میں نے اس کا سینہ چھو کر اسے ہدایت بخشی ہم دونوں جدا ہو گئے جدائی نے ہمارے خواب زہریلے کر دیے یک سانسی موت اب ہماری پہلی ترجیح ہے تنہائی کا ...

    مزید پڑھیے

    ہرما فروڈٹ

    اس کو شک تھا خدا نے دو آدھے جسم عموداً جوڑ کے اس کو تعمیر کیا ہے جس میں اک حصہ اپنا اور ایک پرایا ہے وہ آدھے آدھے دو جسموں کا حاصل ہے وہ اکثر رات کے کالے چہرے سے ڈر جاتا تو اپنی ہی گود میں چھپ کر رونے لگتا خود سے باتیں کرتا دیواروں سے سر ٹکراتا اپنی تکمیل کی خاطر دونوں آدھے جسموں ...

    مزید پڑھیے

تمام