Zahid Chaudhry

زاہد چوہدری

زاہد چوہدری کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    جب عاشقی میں میرا کوئی رازداں نہیں

    جب عاشقی میں میرا کوئی رازداں نہیں ایسی لگی ہے آگ کہ جس کا دھواں نہیں گو میں شریک بزم سر آسماں نہیں وہ راز کون سا ہے جو مجھ پر عیاں نہیں میں سوچتا ہوں زیست میں ناکام ہو گیا میرے خلوص شوق کا جب امتحاں نہیں میرا مقام عشق بتاں میں ہے بے مثال گو میں رہین‌ منت پیر مغاں نہیں وہ ...

    مزید پڑھیے

    چل دیا وہ اس طرح مجھ کو پریشاں چھوڑ کر

    چل دیا وہ اس طرح مجھ کو پریشاں چھوڑ کر موسم گل جیسے جائے ہے گلستاں چھوڑ کر گو بھروسا ہے مجھے اپنے خلوص شوق پر کون آئے گا یہاں جشن بہاراں چھوڑ کر وہ جو اپنے ساتھ لایا تھا گلستاں کی بہار جا رہا ہے اب کہاں وہ گھر کو ویراں چھوڑ کر یوں لگا مجھ کو کہ گویا حشر برپا ہو گیا یک بیک وہ چل ...

    مزید پڑھیے

    وہ آفتاب میں ہے اور نہ ماہتاب میں ہے

    وہ آفتاب میں ہے اور نہ ماہتاب میں ہے جو روشنی کہ ترے حس بے نقاب میں ہے چمن میں لالہ و گل شرمسار ہوتے ہیں عجب طرح کا اثر حس بے نقاب میں ہے میں اپنے عشق فراواں پہ ناز کرتا ہوں مرا کمال مرے حسن انتخاب میں ہے اجڑ گیا ہے مرا گلشن حیات مگر جنون شوق مرا عالم شباب میں ہے نجات اس کی بجز ...

    مزید پڑھیے

    چلا ہوں گھر سے میں احوال دل سنانے کو

    چلا ہوں گھر سے میں احوال دل سنانے کو وہ منتظر ہیں مرا ضبط آزمانے کو رقیب ساتھ ہے اور زیر لب تبسم ہے عجب طرح سے وہ آیا ہے دل دکھانے کو اگرچہ بزم طرب میں ہوس کا غلبہ ہے میں آ گیا ہوں محبت کے گیت گانے کو میں جا رہا ہوں وہاں جبکہ از رہ تفریح سجی ہے بزم مرا شوق آزمانے کو روش روش میں ...

    مزید پڑھیے

    زلف خم دار میں نور رخ زیبا دیکھو

    زلف خم دار میں نور رخ زیبا دیکھو چشم بددور مرا حسن تمنا دیکھو اب وہ آرائش گیسو سے ہوا ہے فارغ اب اگر ہمت موسیٰ ہو تو جلوہ دیکھو بہر دیدار کرو دیدۂ مجنوں پیدا جرأت شوق سے پھر جلوۂ لیلیٰ دیکھو آج پھر شوق دل زار کی قسمت جاگی آج پھر اس نے مجھے پیار سے دیکھا دیکھو نگہ لطف سے دیکھا ...

    مزید پڑھیے

تمام