ظہیر النساء نگار کے تمام مواد

8 غزل (Ghazal)

    وجد میں موج صبا ہے شاید

    وجد میں موج صبا ہے شاید پھر کوئی نغمہ سرا ہے شاید دل مسرت سے جدا ہے شاید وہ نظر مجھ سے خفا ہے شاید قافلہ بھٹکا ہوا ہے شاید راہزن راہنما ہے شاید اس طرح زہر غم دل پینا جرم الفت کی سزا ہے شاید رہرو شوق کو منزل نہ ملی راستہ بھول گیا ہے شاید تیرے احساس کا اے جان وفا آئنہ ٹوٹ گیا ہے ...

    مزید پڑھیے

    دنیائے فکر نو کا تمنائی بن گیا

    دنیائے فکر نو کا تمنائی بن گیا ہر آدمی حیات کا شیدائی بن گیا جب سے دل ان کی زلف کا سودائی بن گیا میرے لیے وہ باعث رسوائی بن گیا وہ دل جو اپنے آپ سے بیگانہ ہو گیا سچ تو یہ ہے کہ مرکز دانائی بن گیا طوفان غم سے کھیلے گا وہ کس طرح بھلا ساحل پہ بیٹھ کر جو تماشائی بن گیا اس غم پہ ہوں ...

    مزید پڑھیے

    یہ مان لو کہ غم ہے ضروری خوشی کے بعد

    یہ مان لو کہ غم ہے ضروری خوشی کے بعد اک تیرگی کا دور ہے اس روشنی کے بعد اے دل یہ اضطراب ترے کام آئے گا مل جائے گا سکون تجھے بیکلی کے بعد جب تبصرہ کریں وہ مرے واقعات پر دیوانگی کی بات چھڑے آگہی کے بعد دنیا سنوارنی ہے تو عقبیٰ کی فکر کر اک اور زندگی بھی ہے اس زندگی کے بعد آباد ہو ...

    مزید پڑھیے

    کلیوں کی چٹک گل کی ہنسی اور زیادہ

    کلیوں کی چٹک گل کی ہنسی اور زیادہ آئے تیرے حصہ میں خوشی اور زیادہ آ جائے ان آنکھوں میں نمی اور زیادہ ہو جائے مرے دل کی لگی اور زیادہ کچھ دل کی تڑپ بڑھ گئی منزل پہ پہنچ کر کچھ روح بھی بیتاب ہوئی اور زیادہ ساقی نے جو مخمور نگاہوں سے نوازا صہبا مرے ساغر میں ڈھلی اور زیادہ پھر جاگ ...

    مزید پڑھیے

    دلاسا دے کے بہلایا ہے دل کو

    دلاسا دے کے بہلایا ہے دل کو بڑی مشکل سے سمجھایا ہے دل کو ترے غم نے جو چمکایا ہے دل کو مثال آئنہ پایا ہے دل کو تری الفت میں اے جان تمنا زمانے بھر سے ٹکرایا ہے دل کو خرد سے بے تعلق ہو گئے جب جنوں کی راہ میں پایا ہے دل کو زہے قسمت کہ حق گوئی کا جذبہ مقام دار تک لایا ہے دل کو کسی نے ...

    مزید پڑھیے

تمام