Zaheer Rahmati

ظہیرؔ رحمتی

ظہیرؔ رحمتی کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    آئینے مد مقابل ہو گئے

    آئینے مد مقابل ہو گئے درمیاں ہم ان کے حائل ہو گئے کچھ نہ ہوتے ہوتے اک دن یہ ہوا سیکڑوں صدیوں کا حاصل ہو گئے کشتیاں آ کر گلے لگنے لگیں ڈوب کر آخر کو ساحل ہو گئے اور احساس جہالت بڑھ گیا کس قدر پڑھ لکھ کے جاہل ہو گئے اپنی اپنی راہ چلنے والے لوگ بھیڑ میں آخر کو شامل ہو گئے تندرستی ...

    مزید پڑھیے

    بہت کچھ وصل کے امکان ہوتے

    بہت کچھ وصل کے امکان ہوتے شرارت کرتے ہم شیطان ہوتے سمٹ آئی ہے اک کمرے میں دنیا تو بچے کس طرح نادان ہوتے کسی دن عقدۂ مشکل بھی کھلتا کبھی ہم پر بھی تم آسان ہوتے خطا سے منہ چھپائے پھر رہے ہیں فرشتے بن گئے انسان ہوتے ہر اک دم جاں نکالی جا رہی ہے ہم اک دم سے کہاں بے جان ہوتے

    مزید پڑھیے

    زرد گلابوں کی خاطر بھی روتا ہے

    زرد گلابوں کی خاطر بھی روتا ہے کون یہاں پر میلے کپڑے دھوتا ہے جس کے دل میں ہریالی سی ہوتی ہے سب کے سر کا بوجھ وہی تو ڈھوتا ہے سطحی لوگوں میں گہرائی ہوتی ہے یہ ڈوبے تو پانی گہرا ہوتا ہے صدیوں میں کوئی ایک محبت ہوتی ہے باقی تو سب کھیل تماشا ہوتا ہے دکھ ہوتا ہے وقت رواں کے ٹھہرنے ...

    مزید پڑھیے

    اشارے مدتوں سے کر رہا ہے

    اشارے مدتوں سے کر رہا ہے ابھی تک صاف کہتے ڈر رہا ہے بچانا چاہتا ہے وہ سبھی کو بہت مرنے کی کوشش کر رہا ہے سمندر تک رسائی کے لیے وہ زمانے بھر کا پانی بھر رہا ہے کہیں کچھ ہے پرانے خواب جیسا مری آنکھوں سے ظالم ڈر رہا ہے زمانے بھر کو ہے امید اسی سے وہ ناامید ایسا کر رہا ہے

    مزید پڑھیے

    دل لگا کر پڑھائی کرتے رہے

    دل لگا کر پڑھائی کرتے رہے عمر بھر امتحاں سے ڈرتے رہے ایک ادنیٰ ثواب کی خاطر جانے کتنے گناہ کرتے رہے جان پر کون دم نہیں دیتا صورت ایسی تھی لوگ مرتے رہے کوئی بھی راہ پر نہیں آیا حادثے ہی یہاں گزرتے رہے حیرتیں حیرتوں پہ وارفتہ جھیل میں ڈوبتے ابھرتے رہے آخرش ہم بھی اتنا سوکھ ...

    مزید پڑھیے

تمام