زید سے زیدی بنا اور بکر سے بکری ہوا
زید سے زیدی بنا اور بکر سے بکری ہوا سامنا بزدل سے تھا میں اس لیے بکری ہوا یوں سجا رکھا تھا قربانی کا بکرا شوخ نے دل ہمارا دیکھتے ہی دیکھتے بکری ہوا
ممتاز ترین جدید شاعروں میں معروف ۔ رجحان سازشاعر
One of the most prominent and trend-setter poet of new Urdu ghazal having a vast following.
زید سے زیدی بنا اور بکر سے بکری ہوا سامنا بزدل سے تھا میں اس لیے بکری ہوا یوں سجا رکھا تھا قربانی کا بکرا شوخ نے دل ہمارا دیکھتے ہی دیکھتے بکری ہوا
منڈی مویشیات میں ساری اتر گئی بکرے سے پہلے کھال ہماری اتر گئی گاڑی ہمارے شوق ملاقات کی ظفرؔ پٹری پہ چڑھتے چڑھتے بچاری اتر گئی
اپنا تو خیر نامۂ اعمال لے گئے جس جس کے جو بھی ہاتھ لگا مال لے گئے تالا لگا کے باندھ رکھا تھا رقیب نے بکرا کھڑا ہے چور مگر کھال لے گئے
بیاں ہو ہی نہیں سکتی کسی سے شان بکرے کی کہ ہوتی جاتی ہے اب تو یہی پہچان بکرے کی جہاں سے تحفتاً بھیجی گئی تھی عید کے دن سے وہیں پھرتی پھراتی آ گئی ہے ران بکرے کی