Wazir Agha

وزیر آغا

پاکستان کے ممتاز ترین نقادوں میں معروف

One of most prominent modern critics

وزیر آغا کے مضمون

    حسرت موہانی کا کاروبار عشق

    داغؔ اورحسرتؔ کے عشق کا فرق زیادہ تر محبوب کے سلسلے میں سامنے آتا ہے۔ داغؔ کا محبوب طوائف ہے لہٰذا محبت کی ساری داستان ہی تصنع آمیز ہے۔ یہ تصنع محبوب کے رویے ہی سے نہیں خودعاشق کے رویے سے بھی مترشح ہے کیونکہ طوائف کی طرح طوائف کے عاشق کی محبت بھی چھیڑچھاڑ، رندی اور فقرہ بازی ...

    مزید پڑھیے

    انشائیہ کیا ہے؟

    انشائیہ کیا ہے۔ بادی النظر میں انشائیہ یا ایسّے کی حدود کومتعین کرنا ایک خاصا کٹھن کام ہے کیونکہ نہ صرف تاریخی اعتبار سے انشائیہ کے ‏مفہوم اور ہیئت میں کئی ایک انقلابی تبدیلیاں پیدا ہوئی ہیں بلکہ ہرانشائیہ کیا بلحاظ مواد اور کیا بہ لحاظ تکنیک ایک جداگانہ کیفیت کا حامل ہے۔ ...

    مزید پڑھیے

    تخلیقی عمل اور اس کی ساخت

    ہرتخلیق کار جب وہ تحقیقی عمل میں مبتلا ہوتا ہے تواپنی طبع اور مزاج کے مطابق بعض رسوم یا Rituals سے گزرتا ہے۔ مثلاً ایک نوبل انعام پانے والے مصنف کے بارے میں مشہور ہے کہ جب اسے کچھ کہنے کی طلب ہوتی تھی تو وہ اپنی ایک خاص ٹوپی پہن لیتا تھا جسے وہ سوچنے والی ٹوپی یا Thinking Capکہتا تھا۔ اسی ...

    مزید پڑھیے

    اردو غزل میں محبوب کا تصور

    ہیئت اور موضوع سے قطع نظر، نظم اور غزل میں ایک فرق یہ بھی ہے کہ جہاں نظم میں محبوب کی شخصیت انفرادیت کی حامل ہے وہاں ‏غزل میں وہ بعض عمومی صفات سے ہم آہنگ ہوکر ایک مثالی صورت میں نمودار ہوتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں نظم گوشاعر کی محبوبہ ‏ایک ایسی گوشت پوست کی ہستی ہے جو شاعر کی ...

    مزید پڑھیے

    جدیدیت اور مابعد جدیدیت

    پچھلے دنوں اردواکادمی دہلی کے زیراہتمام مابعدجدیدیت کے موضوع پر ایک سمینار منعقد ہوا۔ اس قومی سمینار میں بھارت کے کونے کونے سے اردو کے ناقدین، شعراء اور کہانی کاروں نے بھرپورحصہ لیا اور مابعدجدیدیت یعنی Post Modernism کے اوصاف کی نشاندہی کرنے کے علاوہ مابعدجدیدیت کے حوالے سے اردو ...

    مزید پڑھیے

    ثقافت، ادب اور جمہوریت

    ثقافت یعنی کلچر اور فطرت یعنی نیچرکی آویزش اور انسلاک ہمیشہ سے نہیں ہے۔ ثقافت کا سلسلہ آج سے محض چند ہزار سال پہلے شروع ہوا جب کہ نیچر کا عمل دخل قرنوں سے ہے۔ اس کرۂ ارض پر نیچر کا ایک اہم علامتی مظہر جنگل ہے جو ترتیب، سمت اور تاریخ کی کارفرمائی سے آزاد ہے۔ جنگل خودرو ہے۔ وہ ...

    مزید پڑھیے

    کلچر کا مسئلہ

    پچھلے بیس برس میں کلچر کے مسئلہ پر ہمارے ہاں بہت سے اصحاب نے اظہارخیال کیا ہے اورکبھی کبھی تونوبت تلخ وترش تبادلہ خیالات تک ‏بھی جاپہنچی ہے۔ لیکن تاحال کلچر اوراس کے مقتضیات کے بارے میں غلط فہمیاں عام ہیں، جذباتیت اپنے عروج پر ہے اور ’’کیاہے؟‘‘ کے ‏بجائے کیا ہونا چاہئے؟ ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2