Wazir Agha

وزیر آغا

پاکستان کے ممتاز ترین نقادوں میں معروف

One of most prominent modern critics

وزیر آغا کے مضمون

    آشوب آگہی

    انسان کے ہاں آگہی کی ابتدا کب ہوئی؟ اس سوال کا کوئی حتمی جواب مہیا کرنا مشکل ہے۔ خودعلم الانسان بھی قیاسیات سے آگے نہیں جاسکا۔ البتہ اگر یہ خیال ملحوظ رہے کہ انسان اپنی حیات مختصر میں زندگی کی پوری داستان کو دہرا دیتا ہے توپھر آگہی کے نمود کے واقعہ کو ایک حد تک نشان زد کرنا ...

    مزید پڑھیے

    بیسویں صدی کی ادبی تحریکیں

    بیسویں صدی کے طلوع سے پہلے سرسیداحمدخا ں کی تحریک نے ایک ثانوی ادبی تحریک کو بھی جنم دیا جس کے ساتھ مولانا حالی، شبلی، محمدحسین آزاد، اسمٰعیل میرٹھی، نذیراحمد اور بعض دوسرے اکابرین کے نام وابستہ تھے۔ اس تحریک کو اصلاحی تحریک کا نام بھی دیا جاسکتا ہے بشرطیکہ اصلاح کو محض ...

    مزید پڑھیے

    معنی اور تناظر

    فن کا طرہ امتیاز ہے۔۔۔ قوس! اور غیر فن کا۔۔۔ لکیر! اور قوس اور لکیر کا یہی فرق شعر کو نثر سے جدا بھی کرتا ہے۔ آپ پوچھ سکتے ہیں کہ کیا ہر شعر واقعی شعر ہوتا ہے اورکیا ہر نثرپارہ فن کے دائرے میں لازمی طورپر خارج متصور ہوسکتا ہے؟ جواب یہ ہے کہ شعر یا نثر پارہ یہ اسی حدتک فن کا مظہر ...

    مزید پڑھیے

    کلچر ہیرو کی کہانی

    اساطیر میں کلچر ہیرو کی اہمیت قریب قریب وہی ہے جو ٹوٹم قبیلے میں ٹوٹم کی ہوتی ہے۔ ٹوٹم قبیلہ ٹوٹم کو اپنا جدامجد سمجھتا ہے، جوایک رکھوالے کی طرح ٹوٹم قبیلے کے سب افراد کی جان اورمال کی حفاظت کرتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں ٹوٹم قبیلہ اپنے ٹوٹم سے قوت حاصل کرکے زمانے کے نشیب و فراز کا ...

    مزید پڑھیے

    اردو اور پنجابی کا باہمی رشتہ

    اردوزبان اور اس کے ادب سے پنجابی زبان اور اس کے ادب کا وہی رشتہ ہے جو دریائے سندھ سے پنجاب کے ان پانچ دریاؤں کا ہے جو ‏پنچندے کے مقام پر ایک ہی دھارے میں منتقل ہوکر بالآخر دریائے سندھ میں جاگرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس طرح پنجاب ‏پانچ دریاؤں کی سرزمین ہے اسی طرح یہاں پانچ ...

    مزید پڑھیے

    ادراک حسن کا مسئلہ

    مصوری کے کسی حسین شاہکارسے لطف اندوز ہونا ہو تولازم ہے کہ اسے ’’موزوں فاصلے‘‘ سے دیکھا جائے کیونکہ اگر فاصلہ زیادہ ہوا توتصویر کے خدوخال، اس کی کمپوزیشن، اس کے خطوط اور قوسوں کا حسن نگاہوں سے اوجھل رہے گا۔ دوسری طرف اگرفاصلہ کم رہ گیا توتصویر میں سلوٹیں، رنگوں کا غدر ...

    مزید پڑھیے

    اقبال: جدید اردو نظم کا پیش رو

    آج سے تیس پینتیس برس پہلے جدیداردونظم ایک شجرممنوعہ کا درجہ رکھتی تھی اور ہمارے ثقہ بزرگ اور شاعری کے قدیم رنگ کے رسیا حضرات اس سے پوری طرح بدکتے تھے۔ چنانچہ وہ راشدؔ، میراجی، فیض اور ان سے متاثر ہونے والوں کی شاعری کو بے راہ روی، تھوڑا تھوڑا الحاد اور مجہول انفرادیت کی شاعری ...

    مزید پڑھیے

    حقیقت اور فکشن

    حقیقت کیا ہے؟ اورفکشن کیا ہے؟ ان سوالات پرانسان ہمیشہ سے غور کرتا آیا ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ’’حقیقت‘‘ وہ ہے جس کا حواس خمسہ کے ذریعے ادراک ہوتا ہے، بعض دوسروں کا خیال ہے کہ ہمارے حواس خمسہ حقیقت کی جو تصویر پیش کرتے ہیں، وہ بالعموم غلط یا ناقص ہوتی ہے۔ نیز یہ کہ ’’اصل ...

    مزید پڑھیے

    اردو افسانے کے تین دور

    اردو افسانے کے ہر دور میں دیکھنے کے دوزاویے مسلم اور مقبول رہے ہیں۔ ان میں سے ایک زاویہ توارضی رجحان کا علم بردار ہے اوراس ‏کے تحت افسانہ نگار نے زندگی کے مظاہر کوبہت قریب سے دیکھا ہے۔ یوں کہ مظاہر کا کھردراپن سب سے پہلے اس کے شعور کی گرفت میں ‏آیا ہے۔ یہ انداز نظر گویا ...

    مزید پڑھیے

    اردو کا تہذیبی پس منظر

    اردوزبان کی ابتدا کے بارے میں آج تک جو نظریات پیش ہوئے ہیں ان میں مقبول ترین یہ ہے کہ اردو ترکی کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے ‏لشکر اور اردووہ زبان ہے جو مغلیہ دور میں لشکر کی زبان تھی۔ مراد یہ کہ چونکہ یہ لشکر برصغیر ہند و پاک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ‏سپاہیوں پر مشتمل تھا، اس ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2