مجھ سے جو نہ ملتے وہ کوئی رات نہ تھی
مجھ سے جو نہ ملتے وہ کوئی رات نہ تھی مجھ سے جو نہ کہتے وہ کوئی بات نہ تھی بے گانگی اب انہوں نے ایسی برتی گویا کہ کبھی مجھ سے ملاقات نہ تھی
بنگال کے ممتاز مابعد کلاسیکی شاعر
Prominent later – classical poet from Bengal
مجھ سے جو نہ ملتے وہ کوئی رات نہ تھی مجھ سے جو نہ کہتے وہ کوئی بات نہ تھی بے گانگی اب انہوں نے ایسی برتی گویا کہ کبھی مجھ سے ملاقات نہ تھی
بے سمجھے نہ جام غم پیا تھا میں نے یہ کام تو جان کر کیا تھا میں نے انجام پہ تھی نظر جو رویا تھا بہت جس روز کہ تجھ کو دل دیا تھا میں نے
کیوں غمزۂ جاں ستاں کو خنجر نہ کہیں کیوں عشوۂ دل نشیں کو نشتر نہ کہیں کہتے ہو کہ کچھ شان میں میری نہ کہو یوں ظلم کرو اور ستم گر نہ کہیں