Wahshat Raza Ali Kalkatvi

وحشتؔ رضا علی کلکتوی

بنگال کے ممتاز مابعد کلاسیکی شاعر

Prominent later – classical poet from Bengal

وحشتؔ رضا علی کلکتوی کی غزل

    سنگ طفلاں فدائے سر نہ ہوا

    سنگ طفلاں فدائے سر نہ ہوا آج اس کوچے میں گزر نہ ہوا ہم بھی تھے جوہر گراں مایہ پر کوئی صاحب نظر نہ ہوا امن عالم میں کیوں نہیں یا رب اس کے قابل مگر بشر نہ ہوا بے کسی پردہ دار درد ہوئی خیر گزری کہ اپنا گھر نہ ہوا قدردانی کی کیفیت معلوم عیب کیا ہے اگر ہنر نہ ہوا سر جھکائے جو آتے ہو ...

    مزید پڑھیے

    چلا جاتا ہے کاروان نفس

    چلا جاتا ہے کاروان نفس نہ بانگ درا ہے نہ صوت جرس برس کتنے گزرے یہ کہتے ہوئے کہ کچھ کام کر لیں گے اب کے برس نہ وہ پوچھتے ہیں نہ کہتا ہوں میں رہی جاتی ہے دل کی دل میں ہوس وہ حسرت زدہ صید میں ہی تو ہوں ہے پرواز جس کی دردن ہوس ستم ہیں یہ وحشتؔ تری غفلتیں تجھے کاش ہوتا شمار نفس

    مزید پڑھیے

    دل کے کہنے پہ چلوں عقل کا کہنا نہ کروں

    دل کے کہنے پہ چلوں عقل کا کہنا نہ کروں میں اسی سوچ میں ہوں کیا کروں اور کیا نہ کروں زندگی اپنی کسی طرح بسر کرنا ہے کیا کروں آہ اگر تیری تمنا نہ کروں مجلس وعظ میں کیا میری ضرورت ناصح گھر میں بیٹھا ہوا شغل مے و مینا نہ کروں مست ہے حال میں دل بے خیر مستقبل سوچتا ہوں اسے ہشیار کروں ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 4 سے 4