وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے؟
اسانج کی بیگم اور دیگر صحافی شور مچاتے رہے۔ لیکن کیا ہو سکتا تھا۔ معاملہ برطانیہ کی وزارت داخلہ میں گیا، جہاں وزیر داخلہ پٹی پٹیل نے کہا کہ ...
اسانج کی بیگم اور دیگر صحافی شور مچاتے رہے۔ لیکن کیا ہو سکتا تھا۔ معاملہ برطانیہ کی وزارت داخلہ میں گیا، جہاں وزیر داخلہ پٹی پٹیل نے کہا کہ ...
افغانستان میں حالیہ زلزلے سے ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ افغانستان میں گزشتہ پانچ برس میں تقریباً پچاس دفعہ زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ افغانستان میں اس لیے آتے ہیں کیوں کہ۔۔۔۔
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پوری کردیں، مطلوبہ 34 اہداف مکمل کردیے لیکن پاکستان پھر بھی گرے لسٹ سے نہیں نکل سکا۔ کہیں امریکہ نے تو۔۔۔
۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چین کا خیال ہے کہ جاپان کی طرف سے اپنی پر امن رہنے کی پالیسی چھوڑ کر مسلح ہونے کی کاوشیں صرف امریکی پالیسی کا اظہار ہے۔ اپنی وہی پالیسی جس کے تحت وہ چین کو قابو میں کرنا چاہتا ہے اور کواڈ سمیت اوکس جیسے اتحاد بناتا پھرتا ہے۔ شنگریلا سمٹ میں تو شاید چینی وزیر دفاع نے جاپان کو براہ راست نشانے پر نہیں لیا لیکن آج کل چینی اخبارات جاپان کی دفاعی پالیسیوں میں تبدیلی پر کڑی تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔
متوسط طبقے کا آدمی جو ایک لاکھ روپے ماہ وار تک کما رہا تھا اور جسے حکومت غریب سمجھ کر تیس ہزار روپے تک کی چھوٹ دے رہی تھی، کو اب یا تو 23 سے 30 فیصد کی شرح سے اپنی آمدن میں اضافہ کرنا ہے یا پھر زندگی کی چلتی گاڑی میں سے اپنی کچھ ضروریات کو باہر۔ صرف یہی صورت نظر آتی ہے اس کی بقا کی۔
کیا خواتین کے لیے بھی جال بنا گیا تھا؟ کیا اس جال میں دکھائے گئے خواتین کے لیے خواب مردوں سے مختلف تھے؟ یورپ کے نام نہاد انسانی آزادیوں والے ممالک میں ایسا کیا تھا کہ مرد تو مرد خواتین کو اپنا مستقبل دولت اسلامیہ کے قیام میں نظر آنے لگا؟ وہ کیا پیغام تھا کہ خواتین اپنی جان اور عزت سب داؤ پر لگا کر کر، اپنا گھر بار چھوڑ کر دولت اسلامیہ پہنچیں، وہ کون تھا جس نے ان کی پہنچنے میں مدد کی؟
اسلامو فوبیا نے بھارتی ہندوؤں کو نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیا ہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ بھی اس خباثت کا شکار ہیں۔ کیا بھارت میں ہونے والی حالیہ گستاخی اتفاقیہ تھی یا یہ کسی مہم جوئی کا حصہ ہے؟ اس واقعے کا گیان واپی مسجد کیس سے کیا تعلق ہے؟ یہ واقعہ کس پس منظر میں ہوا۔۔۔اس کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے۔۔۔؟ آئیے اس سے پردہ اٹھاتے ہیں:
ترکیہ اس وقت مضبوط سفارتی ملک ہے۔ اسی لیے اگر اسے پاکستان کا ایک مضبوط سفارتی حلیف سمجھا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ترکیہ کی سفارتی حمایت ہمیں دو جگہ پر درکار ہوتی ہے۔ ایک ایف اے ٹی ایف جیسے عالمی فورمز پر اور دوسرا کشمیر کے معاملے پر۔ ترکیہ دونوں جگہوں پر پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔
کیسی ستم ظریفی ہے کہ جس ملک نے ہاکی ورلڈ کپ کا خیال پیش کیا، ہاکی کے پہلے ورلڈ کپ کی ٹرافی جس نے تیار کی اور جو مسلسل چار بار ہاکی ورلڈ کپ کا چیمپیئن ریا۔۔۔اب وہ دوسری بار ہاکی ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے محروم ہوگیا۔۔۔گیارہویں ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان پانچویں پوزیشن حاصل کرپایا۔ اس عروج سے زوال کی کہانی جانیے فرقان کی زبانی
بالآخر یاسین ملک کو بھی عمر قیدکی سزا سنادی گئی۔ بنگلہ دیش ہو یا مقبوضہ کشمیر، پاکستان کے ساتھ جڑے حریت کے پروانوں کے نصیب ایسے ہی ہیں۔ عمر قید ہو یا پھانسی کی سزا، انہیں نہ اب تک کوئی جھکا سکا ہے اور نہ جھکا سکے گا۔ البتہ پاکستان کے نام پر اپنا سب کچھ وار دینے والا ہر غازی اور ہر شہید ہمارے لیے ایک سوال ضرور چھوڑ جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک سوال یاسین ملک نے بھی ہم سے کردیا ہے۔