آئرش کنسٹبلری ایکٹ: ہماری پولیس کے نظام میں موجود استبدادی خون کی بنیاد
ہمارے ہاں پولیس کے نظام کی وجہ تسمیہ کھنگالنے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ذہنیت آج بھی پورے نظام کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے جس کے تحت پولیس کا قیام ہوا۔ اسی طرح عوام کے اجتماعی ذہن پر بھی پولیس کے خلاف رد عمل کی نفسیات، اس سے مقابلہ کرنے کی نفسیات، اسے اپنا دشمن سمجھنے اور خوف زدہ رکھنے کی نفسیات پوری طرح نافذ العمل ہیں ۔ یہی دو مخالف قوتیں ہیں جس کے تحت جب بھی پولیس اور عوام آمنے سامنے آتے ہیں تو ہمیں ایسے دل خراش مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ دیکھا جائے تو دونوں طرف ہمارے ہی لوگ ہوتے ہیں۔